پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکوں کو جگہ جگہ کنٹینٹر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت سے جلسے کی اجازت کے لیے ملنے والی این او سی پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔قیادت کی جانب سے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے قافلوں میں کرینز، واٹر کیننز اور دیگر مشینری بھی شامل ہو گی
Related Posts
آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
- Admin
- December 7, 2024
- 0
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں […]
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]
نئے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، عمران خان
- Admin
- September 25, 2024
- 0
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ […]