وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس دوران سعودی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا۔خالد بن عبدالعزیز نےکہا کہ جب پاکستان گئے تھے تو 27 مفاہمتی یاداشتوں کے تحت 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا تھا تو اس وقت ہی کہا تھا کہ یہ آغاز ہے اور اس میں مزید اضافہ بھی کریں گے۔سعودی وزیر کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کریں گے اور مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔
حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد امیر قطرکی دعوت پر آج قطر روانہ ہوں گے