پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 150 سال پرانے کوڈ آف کرمنل پروسیجر(سی آر پی سی)1898، تعزیرات پاکستان ( پی پی سی، سابقہ انڈین پینل کوڈ)1860 اور کوڈ آف سول پروسیجر (سی پی سی) 1908 کو 1973 کے پاکستان کے آئین میں دیئے گئے حقوق کے مطابق نئے سرے سے لکھنے کے لیے سفارشات وفاق کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معتبر ذرائع نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ سی آر پی سی ، پی پی سی اور سی پی سی تاریخی طور اہم ترین قوانین ہیں جن کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بہت اہمیت ہے، ان قوانین کو از سر نو لکھنے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ کنٹونمنٹ ایکٹ 1924کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسے 2002 میں آرڈنینس کی صورت میں دوبارہ بحال کیا گیا، اسی طرح کچھ قوانین 1947 سے بنے تھے جن میں آئے دن اپ گریڈیشن کی جاتی رہی لیکن اب ان قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے میں مسائل آرہے ہیں۔
Related Posts
عمران خان نے نیب ترامیم کیس فیصلے کے بعد 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
- Admin
- September 7, 2024
- 0
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے، جس پر […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا
- Admin
- September 27, 2024
- 0
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ سے نا نکالنے کے معاملے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت اسلام آباد […]
افسران کو ہدایات دے دی، مغرب سے پہلے کراچی کی سڑکوں کو کلئیر کروا لیں گے، کراچی پولیس چیف
- Admin
- December 30, 2024
- 0
گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے،کوشش ہے آج رات تک انہیں […]