پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں۔آنلائن کام کرنے والے صارفین حکومت کی جانب سے فائر وال کی تنصیب جیسے تجربوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب رابطوں کا اہم ذریعہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں جب کہ شہریوں کاکہنا ہےکہ اس سے نہ صرف ان کے حقوق متاثر ہورہے ہیں بلکہ ریاست کوبھی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن سواری سمیت کاروبار کی لین دین میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پربھی سراپا احتجاج ہیں اوراسے آزادی اظہار کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بندکرنے کی بجائے شہری آزادی کو اہمیت دی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف رابطوں میں شدید دشواری کاسامنا ہے بلکہ انٹرنیٹ بندش عالمی سطح پرحکومت کی بدنامی کابھی باعث ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بار بار رابطے کے باوجود بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا
Related Posts
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آ گیا
- Admin
- July 12, 2024
- 0
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجز بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ […]
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جاپان کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
- Admin
- September 11, 2024
- 0
چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا […]
پاکستان کا تعلیمی نظام انتہائی ناقص، ایک بھی ضلع بہترین درجے میں شامل نہیں، رپورٹ
- Admin
- August 24, 2024
- 0
وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ ضلعی ایجوکیشن رپورٹ 2023 میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کی درجہ […]