آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر کی تین اور شاہین کی ایک درجہ تنزلی

آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم کی مزید تنزلی ہوئی ہے اور وہ 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے  ہیں جب کہ آغا سلمان 9 درجے ترقی کے بعد 31 نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبربرقرار ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلین کرکٹر جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور جسپریت بمراہ کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ پاکستانی بولر شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندر جڈیجا کی پہلی اورروی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے۔بنگلادیش کے مہدی حسن میراز کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد وہ7 ویں نمبر پر پہنچ گئے

Leave a Reply