لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنان کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا تھا۔حکم نامے کےمطابق بانی پی ٹی آئی پر جدیدڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے، بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضری لگائی گئی جب کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کے سارے واقعات کی فوٹیجز سامنے نہیں لائی گئیں۔عدالتی حکم نامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں؟ تفتیشی افسر نے وائس میچنگ پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ پیش کیا جائے
Related Posts
کے پی حکومت کا احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لیجانے کا فیصلہ
- Admin
- November 21, 2024
- 0
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے اس بار بھی احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن کے پی مینا […]
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کر گئی
- admin
- July 8, 2024
- 0
اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی […]
پنجاب حکومت نے سولر پینل سکیم کی پلاننگ مکمل کر لی
- Admin
- July 13, 2024
- 0
پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین 14 اگست سے مفت […]