محمد حارث پاکستان شاہینز کے وائٹ بال کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز  وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل عثمان خان کو پاکستان شاہینز ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی جہاں وہ بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ دو میچز کھیلیں گے۔اس دورے پر دو ون ڈے اور نوٹیموں پر مشتمل وائٹ بار سیریز بھی ہوگی، جس کے لیے پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

Leave a Reply