ڈونلڈ ٹرمپ ڈیمو کریٹ حریف کملا ہیرس سے مباحثے سے فرار ہو گئے

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کملاہیرس کے  جو بائیڈن کی جگہ لینے سے مباحثہ تمام ہوگیا۔
 ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ستمبر میں امریکی نیوز چینل (اے بی سی نیوز) پر مباحثہ ہونا تھا اور اسے منسوخ کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے چینل کے خلاف ہتک کے مقدمے کو بھی جواز بنانےکی کوشش کی تاہم ہتک عزت کا مقدمہ مارچ میں دائرکیا گیا اور جو بائیڈن ٹرمپ مباحثہ مئی میں طے کیا گیا تھا۔
پرانا طے شدہ مباحثہ منسوخ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 ستمبر کو اپنی پسند کے چینل (فوکس نیوز) پر کملاہیرس سے مباحثے کی دعوت قبول کر لی۔ تاہم اب ٹرمپ کی جانب سے طے شدہ مباحثے سے انکار پر کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ  ٹرمپ اب خوفزدہ ہوکر طے شدہ مباحثے سے بھاگ رہے ہیں جس پر انہوں نے خود رضا مندی ظاہر کی تھی

Leave a Reply