خیبر پختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر نئے توشہ خانہ کیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔کے پی حکومت کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس کی طرح توشہ خانہ کیس بھی بے بنیاد ہے، ایک جیسےکیسز کو الگ الگ چلا کر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جا رہا ہے۔مصدق عباسی کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا گیا، فرد جرم یہ ہے کہ تحائف توشہ خانہ کے ذریعے نہیں لیے گئے، یہ بھی فرد جرم عائد کی گئی کہ تحائف کے قیمت کم لگائی گئی اور تحائف کے ریکارڈ کو تبدیل کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی جسے بعد میں دوسری عدالت نے ختم کرتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کر دیا تھا۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں دی گئی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم دیا تھا
Related Posts
جسٹس یحیی آفریدی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس منصور سے الگ الگ ملاقات
- Admin
- October 23, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو […]
حکومت کو خطرہ ہے تو وزیر اعظم اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کروا لیں، نئیر بخاری
- Admin
- August 4, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ […]
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]