پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنالیے ہیں۔اس وقت کریز پر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کامران غلام 74 رنز اور نئے آنے والے کھلاڑی سعود شکیل موجود ہیں۔اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔صائم ایوب 77 رنز بناکر میتھیو پوٹس کا شکار بنے۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی
Related Posts
عمران خان اور انکی اہلیہ ایک اور نئے کیس میں گرفتار
- Admin
- July 13, 2024
- 0
قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے نئے ریفرنس میں بشری بی بی اور عمران خان کو گرفتار کرلیا۔نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی […]
ماہرین نے اسلامی تاریخ کی سب سے اہم ترین جنگ قادسیہ کے درست مقام کو تلاش کر لیا
- Admin
- November 12, 2024
- 0
برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی اور عراق کی القادسیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی ڈی کلاسیفائی تصاویر کے ذریعے اس مقام کو شناخت […]
عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی مخلص نہیں، 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا
- Admin
- November 19, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو کچھ نہیں ہونا، پی ٹی آئی قیادت اندرون خانہ لیٹی […]