سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ جو آپ لوگوں نے خیبر پختونخوا میں بٹھایا ہوا ہے یہ کیا ہے، یہ کیا سمجھتا ہے اپنے آپ کو، وزیر اعلیٰ ہو گیاہے تو کیا بہت بڑی بات ہے، مجھے پتہ ہے کہ وہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا جب اس کو کیسز میں اٹھایا گیا تھا تو اسے شکار پور لے آئے تھے وہاں پر بھی اس نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی تھی تو ایس ایچ او نے اس نے بال کاٹ دیے تھے، اس کے بال بہت بڑے تھے تو وہ کہتے تھے ہم اس کو چوٹی ڈالیں گے لیکن ایس ایچ او نے اس کے بال کاٹ دیے تھے۔آغا سراج درانی کا کہنا تھا وہ (علی امین گنڈا پور) وہاں بیٹھ کر بھڑکیاں مارتا ہے، اسے میرا پیغام دینا کہ تم آؤ 15 دن بعد، ہم دیکھتے ہیں کہ تم کیسے واپس جاتے ہو، اپنی زبان سنبھال کر بات کرو، جس زبان میں وہ بات کرتا ہے اس زبان میں میں بھی بات کر سکتا ہوں، 40 سال سے اس ایوان کا ممبر ہوں لیکن ہم سیاست میں اس طرح بات نہیں کرتے