ایرانی وزارت خارجہ نے صیہونی جارحانہ اقدام کے حوالے سے آج بروز ہفتہ 5 نومبر کو ایک بیان شائع کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ، ایران کے متعدد فوجی مراکز کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، خاص طور پر اس کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال کی ممانعت کے اصول اور ملکوں کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جیسا کہ ایران کے اعلیٰ حکام نے بارہا تاکید کی ہے، ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے خطےکے تمام ممالک کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خطے اور دیگر تمام امن پسند ممالک کی کوششوں کو سراہتا ہے جنہوں نے موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی ہے
Related Posts
سیالکوٹ: سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش نالے میں بہا دی
- Admin
- November 15, 2024
- 0
ڈسکہ پولیس کے مطابق گاؤں کوٹلی مرلاں میں 2 روز قبل گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے […]
یوگنڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، 34 زخمی
- Admin
- November 4, 2024
- 0
برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جو اس وقت 80ہزار […]
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]