رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے اور اس وقت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے غیر منظم ہیں، قیادت کے پاس احتجاج کے لیے منظم حکمت عملی ہی نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ دھرنے کے لیے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا، آ ج کل پی ٹی آئی میں دیرنیہ کارکن نہیں ہیں، جو جرات دکھائے وہ اہمیت رکھتا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا، مخالف سیاسی جماعتوں کے منہ میں یہ بات نہیں ڈالنی کہ ایک صوبے نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ میرے اہلخانہ سیاست میں نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے اس مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہی ہے۔نئے چیف جسٹس پاکستان کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ نئے چیف جسٹس متوازی شخصیت ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جب وکیل تھے تب سے ان کی ایمانداری پر یقین ہے
Related Posts
بھارتی سپریم کورٹ نے بلڈوزر جسٹس کیخلاف فیصلہ سنا دیا
- Admin
- November 13, 2024
- 0
بھارتی سپریم کورٹ نے کسی بھی شخص پر الزام لگنے یا جرم ثابت ہونے کے بعد اس کا گھر گرائے جانے کو انسانی حقوق کے […]
صیہونی حکومت کے جارہانہ اقدامات کیخلاف دفاع کے حقدار ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
- Admin
- October 26, 2024
- 0
ایرانی وزارت خارجہ نے صیہونی جارحانہ اقدام کے حوالے سے آج بروز ہفتہ 5 نومبر کو ایک بیان شائع کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے […]
اگلے سال لوگوں کو کہیں گے شادیاں اکتوبر میں کر لیں ، اسموگ کیس کی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عدالت میں بیان
- Admin
- November 12, 2024
- 0
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ اسموگ سے متعلق لانگ ٹرمپ پلان بنا لیا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب […]