پختونخوا: سابق نگران حکومت کے بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی طور  پر غیرآئینی کام کیا، آئین اور الیکشن ایکٹ میں بھی نئی ملازمین کی بھرتی سے متعلق نگران حکومت کو اجازت نہیں ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی کے مطابق  نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے گھر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔وزیر قانون کے پی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو چھپانے کے لیے مختلف محکموں نے بھی غلط بیانی سےکام لیا ہے، بیوروکریسی نے پہلے 1800 ملازمین بتائے، دباؤ بڑھانے پر 6 ہزارکے قریب نام اگل دیے۔آفتاب عالم کا مزیدکہنا تھا کہ زیادہ بھرتیاں ایجوکیشن اور صحت کے محکموں میں ہوئیں، بھرتی ہونے والوں میں کلاس فور بھی شامل ہیں، کسی نے این او سی ڈی جیز تو کسی نے مقامی الیکشن کمیشن کے این او سیز جمع کرائے اور بعض کے پاس تو این او سی تک نہیں ہیں

Leave a Reply