اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب حملہ آور نے درجنوں افراد کو تیز رفتار ٹرک سے کچل دیا، متعدد کی حالت تشویشناک

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اڈے پر کھڑے ہوئے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ وسطی تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک بس اڈے پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے

Leave a Reply