نیو یارک کے مئیر پر رشوت اور غیر قانونی فنڈز لینے پر فرد جرم عائد

خبر ایجنسی کے مطابق نیو یارک سٹی کے میئر  ایرک ایڈمز کو  آج وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا، میئر نیویارک کو 5 مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ایرک ایڈمز کو کئی دہائیوں تک کو جیل میں رہناپڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب میئر نیویارک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے کے مطالبات کو مسترد کرتا ہوں۔ میئر نیویارک پر بنائے گئے مقدمے کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 2021 میں ایرک نےترک شہریوں سے پرتعیش ہوٹلز میں قیام اور مہنگے ریسٹورنٹس میں دعوتیں قبول کیں  جس کےعوض ایرک نےسکیورٹی خدشات کے باوجود قونصل خانے کی عمارت کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔واضح رہے کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز میئر ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر وہاں کی تلاشی بھی لی تھی

Leave a Reply