سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، مذمت سے گریز کرکے شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا، قانون بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا تو ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے
Related Posts
اسرائیلی طیاروں کی صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے
- Admin
- September 23, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے جس میں حزب اللہ […]
سی آئی اے چیف نے امریکہ اور اسرائیل کو ایران کی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دے دیا
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن […]
پی ٹی آئی احتجاج میں نقص امن کا خدشہ، راولپنڈی میں داخلے کے تمام راستے بند
- Admin
- September 28, 2024
- 0
ایکسپریس وے فیض آباد کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا، فیض آباد میں ایکسپریس وے سے پیر ودھائی جانے والا راستہ […]