نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی ہے، پی ٹی آئی نے ان تمام لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا جو پاکستان کی ریاست کے دشمن ہیں۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو سیاسی طور پر تجربہ رکھتے ہیں، اڈیالہ جیل میں موجود شخص کا رویہ انتشار پر مبنی ہے، اصل چیز یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، جو اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔کیا پی ٹی آئی اس وقت اپنے لئے کوئی این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے بانی کو سزاؤں میں تخفیف ہو جائے یا حکومت ان کیسز کی پیروی سے پیچھے ہٹ جائے، حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں امن و استحکام ہو، پی ٹی آئی کا فرض ہے کہ پارلیمان میں آکر سیاست کرے۔مدارس رجسٹریشن بل کے تنازع سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور دیرینہ ساتھی ہیں، مدارس بل کے معاملے کوخوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو، حکومت نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی درجہ حرارت کو کم رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم پر اپوزیشن نے کہا کہ اتفاق رائے سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ہم نے26 ویں ترمیم کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی، اتفاق رائے سے منظور کرائی۔دوسری جانب ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی کا جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا یوں لگتا ہے کہ اپنے آخری دنوں میں بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بارودی سرنگیں لگا رہی ہے،بہت سے شعبوں میں مشکلات پیدا کر رہی ہے، پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر ان پابندیوں کا اثر نہیں پڑے گا
Related Posts
بجلی ترسیل و تقسیم میں سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری، نجی سرمایہ کاری میں رکاوٹ
- Admin
- November 9, 2024
- 0
کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری ، فرسودہ بنیادی ڈھانچہ اور […]
آپ اٹک پل پار کر کے دکھائیں، رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈا پور کو خبردار کر دیا
- Admin
- September 9, 2024
- 0
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے کھلے تھے لیکن اسلام آباد کی طرف سےجلسہ گاہ آنے والوں کونہیں روکاگیا۔انہوں […]
انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں، ڈیٹا لیک اور سائبر حملوں سے ملک کو بچانا ہے، شیزا فاطمہ خواجہ
- Admin
- December 18, 2024
- 0
وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ کا انٹرنیٹ کی بندش اور رفتار کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا آئی ٹی […]