پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد

دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شکر گڑھ کی عدالت میں ہوئی، جس دوران سینئر سیاستدان دانیال عزیز عدالت میں پیش ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینئر سیاستدان دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی۔دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھا۔
دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
دانیال عزیز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تھے اور الیکشن کمیشن نے بھی دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا

Leave a Reply