کارساز حادثہ کیس: منشیات کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ یاد رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی

Leave a Reply