میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا جس کمپنی میں ملازم تھا اس کے مالک ارباز نعیم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سکیورٹی گارڈ کی موت کی تصدیق کی۔شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی، جہاں مختلف وائرل ویڈیوز میں ان کی شخصیت نے بہت سے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز متعارف کروائے۔وہ ان دنوں ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، شیرا اس سے قبل جہلم میں شاندار موبائل میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ارباز نعیم کو فائدہ ہوا۔شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، مداح پسندیدہ ٹک ٹاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے
Related Posts
بانی پی ٹی آئی اگر بات چیت کے لئے تیار ہیں تو پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی، خورشید شاہ
- Admin
- July 28, 2024
- 0
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا محمود خان اچکزئی شاید ضیاءالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ کی قومی حکومت […]
آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد وزارت خزانہ کا مقامی بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- Admin
- October 2, 2024
- 0
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے مقامی بینک سے 60 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ فنانسنگ گیپ کا تخمینہ پورا کرنے کیلئے کیا تھا […]
عمران کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے اور وہ قید تنہائی میں ہیں، جمائما
- Admin
- October 16, 2024
- 0
جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جب کہ سیل کی […]