فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں سوتیلی ماں اور سگے باپ کی جانب سے 12سالہ بیٹی پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ قلفی خریدنےکے لیےگندم بیچنے پر سوتیلی ماں نے استری سے اس کا جسم جلایا۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی پر تشددکی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچی کے ناناکی مدعیت میں سوتیلی ماں اور سگے والدکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیےکوشش جاری ہیں۔