بنگلا دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیسٹ کرکٹ میں 30 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کی۔بنگلا دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں مشفیق الرحیم نے 191 رنز کی شانداز اننگز کھیلی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مشفیق الرحیم کا کہنا تھا تاریخی کامیابی پر بہت خوش ہیں، پوری ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی حاصل کی۔مشفیق الرحیم نے اپنی انعامی رقم بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان بھی کیا۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کو اس وقت شدید سیلابی صورت حال کا سامنا ہے اور گزشتہ روز پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بنگلا دیش کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو فون کر کے سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی تھی