پیرالمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ، اُنہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا۔پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔تاہم وہ ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جس میں وہ 52.54 کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ جیتا ، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ حیدر علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔یہ حیدر علی کا پیرالمپکس میں چوتھا میڈل ہے۔انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ پیرالمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں ایکشن میں ہیں۔حیدر علی پاکستان کی طرف سے پیرالمپکس میں حصہ لینے والے واحد ایتھلیٹ ہیں
Related Posts
حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- August 7, 2024
- 0
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہمارا دھرنا پارٹی سیاسی نہیں اور نا ہی ہمارے […]
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
- Admin
- October 4, 2024
- 0
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی اور فوج ایس سی او […]
جو لوگ آ رہے ہیں انکے پاس اسلحہ ہے، بالکل کلئیر ہوں کہ یہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے آ رہے ہیں، وزیر داخلہ
- Admin
- October 4, 2024
- 0
ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کسی کو بھی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت […]