کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں لیکن 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایک سال میں مجھ پر درجنوں مقدمات ہو گئے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کسی کو برا لگے یا اچھا، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا، اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے
Related Posts
عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہے تنخواہوں کا بڑا حصہ بجلی کے بل ادا کرنے میں جا رہا ہے، مریم نواز
- Admin
- July 25, 2024
- 0
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا مجھے شکایات آئیں کہ رمضان پیکج غریبوں کے بجائے وڈیروں تک پہنچ […]
حکومت سے کئے معاہدے کی ایک ایک شق پر عملدرآمد کروائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- August 12, 2024
- 0
لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کےکارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ […]
اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر پنجاب پولیس کے 3 ڈی ایس پیز معطل
- Admin
- August 10, 2024
- 0
آئی جی پنجاب عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر 3 ڈی ایس پیز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انھیں معطل […]