صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 150 گھروں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تین روز کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث 24 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے جب کہ بارش سے بند ہونے والی شاہراہیں کھولنےکیلئےچھوٹی بڑی مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے میں آج سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جو 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی، شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا جس میں ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو مشینری کی دستیابی کی ہدایت کی گئی ہے
Related Posts
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]
جلسے جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
- Admin
- September 8, 2024
- 0
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ اسے بانی پی ٹی آئی جیسے حکمران مل گئے، کے […]
حکومت کا عوام کیساتھ دوہرا رویہ، حکومتی عہدیداروں کی چاندی
- admin
- July 2, 2024
- 0
صوبائی محتسب پنجاب دفتر کے لیے ایک درجن آئی فون 15 پرو میکس اور سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا مبلغ 76 لاکھ 87 ہزار […]