سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کی جانب سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے، سیٹلائٹ پالیسی مکمل ہو گئی ہے، فائیو جی نیلامی اگلے برس مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے، ہم نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے پوچھا سوشل میڈیا پر بین الاقوامی اشتہار آجاتے ہیں، کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اس وقت اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ساری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا کہنا تھا موبائل قسطوں پر بھی ملنا شروع ہو گیا ہے جس سے ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملے گی جبکہ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا ملک میں37 مقامی کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں، مقامی طور پر 2 کروڑ موبائل سالانہ تیار ہو رہے ہیں جن میں 40 فیصد اسمارٹ فون ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا تھا ٹیلی کام پر دو سال میں کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے متعلق شکایت پر پلیٹ فارم سے رابطہ کرتے ہیں کہ یہ چیز پاکستانی قوانین کے خلاف ہے، حکومت کہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں، سب سے زیادہ ٹک ٹاک ہماری شکایت پر ایکشن لیتا ہے، سب سے کم عملدرآمد ایکس کرتا ہے، پورا فیس بک یا ٹوئٹر بلاک کر سکتے ہیں لیکن اس پر صرف ایک پوسٹ بلاک نہیں کر سکتے۔سینیٹر عبدالقادر نے چیئرمین پی ٹی اے سے پوچھا کہ ایکس کھولنے کا ارادہ ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں جس دن حکومت کہےگی ایکس کھولے دیں گے، ایکس نے ہماری شکایت پر گزشتہ تین ماہ میں صرف 7 فیصد عمل کیا، آئی او ٹی ٹیکنالوجی کے لائسنس شروع کر رہے ہیں
Related Posts
بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 41 افراد ہلاک
- Admin
- July 30, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے سبب ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔میڈیا رپورٹس میں […]
فیض حمید عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے، سکیورٹی حکام
- Admin
- September 19, 2024
- 0
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، اس کی کوئی سیاسی […]
اسلام آباد جلسے کے حوالہ سے پی ٹی آئی قیادت کی کارکنان کو اہم ہدایات
- Admin
- September 8, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف […]