پیرس اولمپکس سے قبل شر پسند عناصر کی توڑ پھوڑ ، فرانس میں ٹرینوں کا نظام بری طرح متاثر

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل منظم انداز سے ٹرین نیٹ ورک پرحملے کرکے توڑ پھوڑ اور لائنوں سمیت دیگر تنصیبات کو آگ لگائی گئی ، جس سے فرانس کی مصروف ترین ریلوے لائنز بری طرح متاثر ہوئیں۔فرانس کے سرکاری ریلوے آپریٹر ایس این سی ایف کے مطابق شرپسند عناصر نے پیرس کو ملک کے مغربی، شمال اور مشرق سے جوڑنے والی ریلوے لائنوں کو ہدف بنایا، جس کے باعث اس ویک اینڈ پر ریلوے ٹریفک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ایس این سی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریلوے نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا، جس کے باعث متعدد ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑسکتا ہے جبکہ یہ صورتحال لائنوں کی مرمت ہونے تک کم از کم اس ویک اینڈ تک برقرار رہ سکتی ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ رات گئے ریلوے لائنوں پر متعدد حملے کیے گئے جس سے اٹلانٹک، ناردرن اور ایسٹرن لائنز متاثر ہوئیں، اہم تاروں کو کاٹا گیا یا جلا دیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان حملوں میں ہمارے مراکز کو نقصان پہنچایا گیا۔
ایس این سی ایف کے سربراہ Jean-Pierre Farandou نے کہا کہ شرپسند عناصر کی کارروائیوں سے 8 لاکھ افراد کے سفری منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں

Leave a Reply