حکومتی فیصلے کے مطابق سزا یافتہ افراد کی سزائیں منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔سزا یافتہ افراد میں 3 کو عمر قید، 53 کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، مقامی میڈیا کے مطابق امارات میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ایک شہری کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق ان افراد کو غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق بنگلادیشی شہریوں کی معافی کے فیصلے سے کچھ روز قبل امارات کے صدر سے بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس کا رابطہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ بنگلا دیش میں جولائی میں شروع ہونے والے طلبا احتجاج کے باعث شیخ حسینہ واجد چند روز قبل وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنایا گیا
Related Posts
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قریب ڈرون حملہ، 2 جاں بحق 3 زخمی
- Admin
- July 30, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 جاں بحق […]
اردن سے مسلح حملہ آور نے مغربی کنارے میں داخل ہو کر 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا
- Admin
- September 8, 2024
- 0
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق ایک ٹرک سوار حملہ آور مغربی کنارے پر ملنے والی سرحد ایلنبی برج کراسنگ سے داخل ہوا اور فائر کھول […]
چین میں بے قابو سکول بس ہجوم میں جا گھسی، 5 طلبہ سمیت 11 جاں بحق
- Admin
- September 3, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شینڈونگ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور سے بے قابو ہونے والی اسکول بس ایک اسکول کے […]