پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ مکمل کرا یا گیا تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میچ 4 گھنٹے میں مکمل ہوا۔اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ مراکش اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا، میچ میں مراکش نے وقفے وقفے سے 2 گول کرکے پوزیشن مضبوط حاصل کرلی، ارجنٹینانے 68 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا لیکن پھر 15 منٹ کا انجری ٹائم ملا جس پر ارجنٹینا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔اس کے بعد اسٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور ہنگامہ آرائی کے دوران تماشائیوں نے پانی کی بوتلیں گراؤنڈ میں پھینکیں، صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ اسٹیدیم کو تماشائیوں سے خالی کرانا پڑا اور اس دوران میچ پورے2گھنٹے رکا رہا۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کرانے کے بعد میچ شروع ہوا تو ارجنٹینا کا دوسرا گول واپس لے لیا گیا کیوں کہ ریویو میں ارجنٹینا کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔خالی اسٹیڈیم میں مراکش کی دو ایک سے برتری کے ساتھ میچ مکمل کرایا گیا اور یوں مراکش نے پہلا میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔واضح رہےکہ پیرس اولمپکس 2024 میں فٹبال اور رگبی کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں تاہم ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی
Related Posts
کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی پر لب کشائی کر دی
- Admin
- October 28, 2024
- 0
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ […]
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ
- Admin
- July 30, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہو گا۔شعبہ […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ
- Admin
- August 17, 2024
- 0
اس فیصلے کے نتیجے میں اسپنر ابرار احمد اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ […]