تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےکارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی دھرنےکی قیادت کر رہے ہیں۔ حافظ سعد رضوی کا کہنا ہےکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہےگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے۔حافظ سعد رضوی کا کہنا ہےکہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔
Related Posts
کالج میں مبینہ زیادتی: ہمارے پاس کوئی فوٹیج نہیں کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے، لاہور پولیس
- Admin
- October 15, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے ایس پی شہر بانو نے کہا کہ ہمارے پاس مبینہ واقعے سے متعلق کوئی سی […]
ملک میں 77 سال سے اشرافیہ قابض ہے، غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے یہ نظام اب مزید نہیں چلے گا، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- July 23, 2024
- 0
فیصل آباد میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کیسا المیہ ہے کہ پارٹی لیڈر گرفتار […]
امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیدن کو خط، پاکستان کا سخت رد عمل
- Admin
- October 24, 2024
- 0
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی […]