ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی، کسی کے دورہ پاکستان کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا یہ روایتی عمل ہے کہ وفود ظہرانے اور عشائیے پر بات چیت کریں، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ایس سی او سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی، رسمی اور تہنیتی جملوں کا تبادلہ روایت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے، پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاکستان کے داخلی امور پر تبصرے سفارتی آداب اور ریاستی تعلقات کے منافی ہیں، یہ خطوط پاکستان کی سیاسی صورتحال کی غلط آشنائی پر مبنی ہیں
Related Posts
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کر دی
- Admin
- September 28, 2024
- 0
سات ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا […]
پی ٹی آئی سینیٹر دوست محمد نے جوش خطابت میں عمران خان کو دہشتگردی کا ماہر قرار دے دیا
- Admin
- August 31, 2024
- 0
پریزائڈنگ افسر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سینیٹر کی اصلاح کرنے کی کوشش کی تو دوست محمد نے اصرار کرتے ہوئے پھر بانی پی […]
ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: میچ کے دوران زخمی ہونیوالے کھلاڑی ابوبکر تاحال علاج کے منتظر
- Admin
- October 1, 2024
- 0
پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ابو بکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے خلاف لیگ میچ میں گھٹنے کی شدید انجری کا […]