گذشتہ سال 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر آج جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی سزائیں کالعدم قرار دیں اور بری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا جائے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے روبکاری جاری کردی۔فیصلے سے قبل کمرہ عدالت صحافیوں اور وکلا سے کھچا کھچ بھرگیا اور پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے پی ٹی آئی کارکنان کو باہر نکالا گیا، پولیس نے صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی
Related Posts
اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی کی منظوری نہ لی جا سکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات
- Admin
- January 16, 2025
- 0
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے […]
امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا، کینیڈین نائب وزیر خارجہ
- Admin
- October 30, 2024
- 0
کینیڈین نائب وزیرخارجہ ڈیوڈ موریسن نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کینیڈین شہریوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کاحکم دیا تھا۔ہردیپ سنگھ نجر […]
لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
- Admin
- December 13, 2024
- 0
ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ […]