گذشتہ سال 3 فروری کو اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر آج جج افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی سزائیں کالعدم قرار دیں اور بری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا جائے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے روبکاری جاری کردی۔فیصلے سے قبل کمرہ عدالت صحافیوں اور وکلا سے کھچا کھچ بھرگیا اور پولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے پی ٹی آئی کارکنان کو باہر نکالا گیا، پولیس نے صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی
Related Posts
روسی حکام نے پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تردید کر دی
- Admin
- November 11, 2024
- 0
امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب روسی حکام […]
سات ارب ڈالر قرض کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں
- Admin
- August 26, 2024
- 0
آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان […]
پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے ورک فرام ہوم والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی
- Admin
- October 25, 2024
- 0
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خود جلوس لے کر نہیں آتے، سارے جلوس کے پی سے آتے ہیں، یہ لوگ […]