بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں مشن چیمپئنز ٹرافی کی جیت ہے صرف ایک میچ مشن نہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پانچوں میچز بڑے اہم ہیں، دبئی میں ہمارا مشن چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، ہمارا مشن صرف ایک میچ نہیں ہے۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو جذبات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں جذبات اپنی جگہ لیکن مقابلہ ہمیشہ وہیں رہتا ہے۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں چیمپئنز ٹرافی مختلف چیلنج ہے، ہر میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔بھارتی ہیڈ کوچ نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ڈریسنگ روم اور بھارتی کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ کریں گے اور دونوں کا چیمپئنز ٹرافی میں بڑا کردار ہوگا۔دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان بھارت میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ سے متعلق ہم کم از کم کوئی خاص ذکرنہیں کریں گے، ہمیں صرف اچھےکھیل کا مظاہرہ کرناہےاورہم کریں گے
Related Posts
دوست کی بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے موٹر سائیکلیں چرانے والا پکڑا گیا
- Admin
- July 28, 2024
- 0
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو پولیس نے بدھ کے روز ایک 30 سالہ شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا جس نے مبینہ طور پر […]
شمالی اسرائیل پر حزبا اللہ کے راکٹ حملے، 2 اسرائیلی ہلاک
- Admin
- October 9, 2024
- 0
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔حزب اللہ کے حملے کے دوران کریات […]
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا رد عمل دینا ہے؟ پینٹا گون کے بڑوں نے سر جوڑ لئے
- Admin
- November 9, 2024
- 0
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ وہ فعال فورسز کو مقامی […]