ایاز صادق کے گھر وزیر اعظم اور پی پی رہنماوں میں کیا بات ہوئی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ذرائع کے مطابق  گزشتہ  روز  وزیراعظم اسپیکر ایازصادق کی خصوصی دعوت پر ان کے گھر آئے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی  اور  ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے  پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ  وزیراعظم سے ملاقات میں شازیہ مری نے نہروں کا معاملہ اٹھایا، خورشید شاہ  اور  اعجاز جکھرانی  نے  پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی معاملات کو حل کرلیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ایازصادق ہم سے زیادہ آپ کے دوست ہیں یہ حل کروا دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ایاز صادق نے توپی ٹی آئی سے بھی مذاکرات  جاری  رکھنےکی پوری کوشش کی، پیپلزپارٹی اور ہماری جمہوریت کے لیے جدوجہد ایک جیسی ہے، بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کے بیٹےکو تحائف دیے اور شادی کی مبارک باد دی گزشتہ روز  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آٹزم اسکول پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ  لاہور  میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائےگا۔اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال اور سینئر وزیر شرجیل میمن نےکہا ہےکہ پنجاب حکومت کا لاہور میں آٹزم سینٹر ملک کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر نہیں بلکہ ملک کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر سندھ حکومت نے 2018 میں قائم کیا تھا، اس وقت سندھ میں 6 سرکاری آٹزم سینٹر کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت اپنے کاموں کی تشہیر کرے لیکن حقائق درست پیش کرے۔دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیلنج دیا ہےکہ مریم نواز  سے مقابلے کا شوق رکھنے والے ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں، باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں بے تکےکیڑے نکالنا ہے۔
اس سے پہلے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے الیکٹرک بسیں چلانے سے متعلق بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصحیح کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرک بسیں سندھ نے 2023 میں شروع کیں۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ کو الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے والا پہلا صوبہ بننے جا رہا ہے

Leave a Reply