رحیم یارخان میں ماچھکہ حملے کے بعد ایک پولیس اہلکاراحمد نواز کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آج آپریشن کے بعد مغوی پولیس اہلکارکی بازیابی عمل میں آئی ہے لیکن ساتھ ہی ایک خطرناک ڈاکو جبار لولائی کی رہائی اورساتھی ڈاکوکی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیوبھی وائرل ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکارکی رہائی اسی ڈاکو کی رہائی اورمبینہ ڈیل کا نتیجہ ہے تاہم پولیس حکام نے اس مبینہ ڈیل کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ذرائع نے بتایاکہ قتل اور اغوا کا ملزم جبارلولائی جیل میں قید تھا۔خیال رہے کہ 22 اگست کو ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی اوربازیابی پر مبارکباد دی
Related Posts
فیصل آباد پارک میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق
- Admin
- July 30, 2024
- 0
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے بعد عثمان ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک پار ک میں پانی جمع ہو گیا تھا، عبداللہ نامی بچہ […]
خاتون کرکٹر سے نامناسب رویہ، سری لنکن سابق کرکٹر پر 20 سال کی پابندی عائد
- Admin
- September 19, 2024
- 0
آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر اور وکٹوریہ ویمن ٹیم کے سابق کوچ دلیپ سمارا ویرا پر 20 […]
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سول جج نے اسٹے دے دیا، جج معطل
- Admin
- October 9, 2024
- 0
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے اسٹے دینے والے سینیئرسول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا کرہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم […]