لیبیا کشتی حادثے کا مزکزی ملزم لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم محمد اقبال کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کے مطابق  ملزم 2013 سے لیبیا میں مقیم تھا اور انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے اکاؤنٹ سے 8 کڑور  روپےکی غیر قانونی ٹرانزیکشنز بھی  پکڑی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم  رقوم کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث تھا، ملزم لیبیا سےانسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا اور اس کے خلاف  مختلف مقدمات درج تھے۔یاد رہےکہ جون 2023 میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی، حادثے میں ہلاک افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے

Leave a Reply