شہر قائد میں سورج کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ہے، کراچی میں ہوا بند ہونے اور  بے تحاشہ نمی کے باعث لوگ پیسنے سے شرابور ہیں۔
شہر قائد میں اتوار کو درجہ حرارت 41 اور گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیے جانے کے بعد ایک اور کٹھن دن کا آغاز ہوگیا،  رات شہر میں 39 اور  40 ڈگری جتنی گرمی کا احساس ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سات بجے سے ہی 38 ڈگری جیسی شدت محسوس کی جانے لگیں، سمندری ہوائیں بند ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات خبردار کرچکا ہے کہ شہریوں کو آئندہ تین دن ایسی ہی گرمی جھیلنا ہوگی، شہر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

Leave a Reply