لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسموگ کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2 دن کے لیے ورک فرام ہوم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے اتوار کے روز مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا حکم بھی دیا اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی دی۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن پولیس بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے۔

Leave a Reply