اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سہولت کاری میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے تحریری مطالبات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پیش کیے، پی ٹی آئی کے مطالبات کے مسودے پر 6 اراکین کمیٹی کےدستخط ہیں، مسودے پر عمرایوب ، علی امین گنڈاپور ، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا کے دستخط موجود ہیں۔تحریک انصاف نے مجموعی طور پر حکومت کے سامنے بنیادی مطالبات سے جڑے 22 مطالبات رکھے، تحریک انصاف نے دو انکوائری کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے 5 مطالبات رکھے ہیں۔
تحریک انصاف نے پہلے انکوائری کمیشن سے جڑے 9مطالبات سامنے رکھے جبکہ دوسرے انکوائری کمیشن کےحوالے سے پی ٹی آئی نے 7مطالبات رکھے۔