پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصٓف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کوبلایاجائےگا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مزاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں، اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں مگر اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے
Related Posts
فوج پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں کرے گی، سنئیر دفاعی ذرائع
- Admin
- November 2, 2024
- 0
دی نیوز نے جب پی ٹی آئی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ممکنہ ڈیل کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے متعلق سوال کیا تو […]
دنیا کا پہلا ایسا منفرد شہر جس کے کسی بھی مقام پر 5 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے
- Admin
- December 11, 2024
- 0
ذہن میں کسی بھی شہر کا تصور کیا جائے تو اس میں گہماگہمی، ٹریفک اور طویل فاصلوں کا خیال ذہن میں آتا ہے۔مگر کیا آپ […]
جنوبی کوریا کے سرکاری ملازم روبوٹ کی خودکشی
- admin
- July 8, 2024
- 0
جنوبی کوریا کے سرکاری ملازم روبوٹ نے مبینہ طور پر کام کے شدید دباؤ کی وجہ سے ‘خودکشی’ کر لی۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ […]