غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے علاقے اسٹل فونٹین میں سونے کی کان سے 87 افرادکی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 240 سے زائد لوگوں کو تکلیف دہ حالت میں زندہ نکال کر غیر قانونی کان کنی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تمام افراد غیر قانونی طور پر کان میں کام کررہے تھے جس پر پولیس نے کان میں کام کرنے والوں کے لیے کھانے پانی کی سپلائی بند کردی اور کھانے کی فراہمی کئی ماہ سے بند تھی۔پولیس کے اس اقدام کو ٹریڈ یونینز نے روزی روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے مایوس لوگوں کے خلاف ’ہولناک‘ ریاستی کریک ڈاؤن قرار دیا تھا۔جنوبی افریقی حکام کے مطابق وہ اگست سے غیر قانونی کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے کارروائی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا کھانا پانی بند کیا گیا تھا جب کہ 2 روز قبل لاشوں اور کان کنوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔واضح رہے کہ غیر قانونی کان کنی جنوبی افریقا میں طویل عرصے سے ایک مسئلہ رہی ہے جس سے حکومت اور صنعت کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے
Related Posts
علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر لفظی وار، عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا
- Admin
- September 30, 2024
- 0
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز […]
فواد چوہدری کا سب کچھ یہاں ہے واپس کیوں نہیں آئیں گے؟؟ جسٹس عامر فاروق
- admin
- July 5, 2024
- 0
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی […]
چھبیسویں ترمیم میں وعدہ خلافی پر کارکنان احتجاج کیلئے تیار رہیں، فضل الرحمان
- Admin
- December 14, 2024
- 0
ترجمان جےیوآئی پنجاب کے مطابق 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم مفاہمت پریقین رکھتے ہیں لیکن […]