غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا ہے جو بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی تنظیم ہیئت التحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے ملاقات کے دوران شام میں اقتدارکی منتقلی سمیت دیگرامورپربات چیت ہوگی۔ترجمان کے مطابق امریکی وفد شامی سول سوسائٹی اور دیگرکمیونٹیز کے ارکان سے ملاقات کریگا جبکہ شام میں لاپتہ امریکیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنےکے لیے کام کرےگا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وفد نئی شامی قیادت سے شام کے مستقبل کے متعلق ان کے ویژن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گا اور یہ بھی پوچھے گا کہ امریکا کس طرح شام کی مدد کر سکتا ہے
Related Posts
بجلی صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع
- Admin
- November 6, 2024
- 0
اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے […]
پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل کی واحد امید ارشد ندیم نے نیا ریکارڈ بنا لیا
- Admin
- August 8, 2024
- 0
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل جاری ہے، پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر ہیں جو پاکستان کو 32 سال بعد […]
ٹرمپ کا کملا ہیرس کے ساتھ دوسرا مباحثہ کرنے سے صاف انکار
- Admin
- September 22, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر صدارتی مباحثے کا چیلنج دیا تھا […]