امن و امان کی صورتحال پر ضلع مہمند کے عمائدین کا کمشنر ہاؤس میں جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے کمشنر پشاور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔عمائدین کا کہنا تھا مہمند میں سڑکیں خستہ حال ہیں لیکن مرمت کیلئے فنڈز نہیں ہیں، فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار کے مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔جرگے میں شامل عمائدین کا کہنا تھا مہمند اور باجوڑ کے درمیان تنازعات کو حل کیا جائے، مہمند میں دہشتگردی سے تباہ مکانات کو بحال کریں اور معاوضہ دیں اور بجلی کی لوڈیشنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔عمائدین کا کہنا تھا ضلع مہمند میں طالبان دوبارہ آباد ہوئے، طالبان کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، قبائلی مشران کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور ہمارے علاقوں سے طالبان کا خاتمہ کیا جائے
Related Posts
میڈیکل کے طالب علم نے تحقیق کیلئے ایک ماہ میں 700 سے زائد انڈے کھا لئے
- Admin
- October 8, 2024
- 0
امریکہ میں طالب علم کی جانب سے انڈے کھانے کی دلچسپ وجہ سامنے آئی ہے۔طالب علم نے یہ انڈے ایک تحقیق کیلئے کھائے تھے جس کے […]
سندھ ہائیکورٹ: بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کی درخواست مسترد
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس، اِنکم ٹیکس دینے والے صارفین پر نافذ نہیں ہوتا، اگر […]
کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی پر لب کشائی کر دی
- Admin
- October 28, 2024
- 0
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ […]