مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ ہم نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی، ہم اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا ہےکہ عمران خان نے کہا ہےکہ جب وہ کہیں گے تب دھرنا ختم ہوگا، تو یہ بات یاد رکھیں یہ دھرنا ابھی جاری ہے، یہ دھرنا عمران خان کے اختیار میں ہے، ہمارے دھرنے میں لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، ہمارے سیکڑوں لوگ شہید ہوئے، سیکڑوں کو گولیاں لگی ہیں، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے، عمران خان کی کال تک دھرنا جاری رہےگا، ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، ہم نے اسلام آباد احتجاج کے لیے پ امن مارچ کی کال دی، پرامن دھرنے پر گولیاں چلائی گئیں، ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ڈھائی سال سے ہماری جماعت کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، ہمارا لیڈر جیل میں ہے، اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ پر 9 مئی کے درجنوں مقدمات درج ہیں، کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جہاں میں ہوں، جس ملک کے وزیراعلیٰ کو انصاف نہ مل سکے تو عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا، قوم پر گولیاں برسا کر انہیں غلام نہیں بنایا جا سکتا، یہ صوبہ اپنا حق اور اپنا مینڈیٹ لینا جانتا ہے
Related Posts
علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر لفظی وار، عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا
- Admin
- September 30, 2024
- 0
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز […]
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں شخص قرار دے دیا
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ٹائمز آف اسرائیل کے آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سے […]
این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووڑوں کی دوبارہ گنتی کا کیس، ن لیگ کے امیدوار کی نظر ثانی درخواست خارج
- Admin
- September 27, 2024
- 0
جسٹس نعیم افغان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں کہا کوئی درخواست نہیں […]