اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے سے بتا رہے ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا تو سخت قدم اٹھائیں گے، باربار سمجھا رہے ہیں ریڈلائن کراس کرنے پر مجبور نہ کریں، کچھ دیر پہلے رینجرز جوان کو 26 نمبر چونگی پر گولی لگی ہے، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، انہوں نے ہر وقت کوشش کی کہ لاشیں مل جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب آپ فائرنگ کرتے ہیں تو اس کا جواب فا ئرنگ سے ملتا ہے، ہمیں ریڈ لائن نہ کراس کرنے دیں، چاہے دفعہ 144 نافذ کرنی ہو یا ہمیں انتہائی اقدام تک جانا پڑے، پہلے ہی بتا رہے ہیں، نقصان ہوا تو ہم ذمے دار نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسلام آباد میں غیرملکی مہمان آئے ہوئے ہیں ہم نے کہا تھا درخواست دیں اور سنگجانی چلے جائیں، ڈی چوک پر جس نے بھی جلسہ کیا کبھی اجازت نہیں ملی، انہوں نے دو دفعہ جیل میں جاکر ملاقاتیں کیں، انہیں وہاں سے بھی اپروول مل گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہمیں ہدایت دی تھی کہ ان سے بات کرلیں، چیف کمشنر نے بھی رابطہ کیا ہے، سنگجانی میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، بیرسٹر گوہر نے اسی لیے جیل جاکر دو مرتبہ ملاقات کی، اطلاعات ہیں کہ انہیں وہاں سے بھی منظوری مل گئی ہے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک حتمی جواب نہیں آیا
Related Posts
حزب اللہ نے اسرائیل کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنا دی، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 18 زخمی
- Admin
- October 2, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان کی سرحد پر قائم علاقے اڈیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی […]
فیصل آباد میں اسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی
- Admin
- September 22, 2024
- 0
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا […]
قیام پاکستان سے اب تک شہباز شریف کے دو سالہ دور اقتدار میں بجلی کی قیمت میں بے پناہ اضافہ
- Admin
- July 19, 2024
- 0
شہباز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور صرف 2 سال میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ […]