جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا نئے الیکشن کیسے کروائے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر جانے کو تیار نہیں، عمران خان سے 9 مئی پر قوم سے معافی مانگنے کی بات کرو تو بانی پی ٹی آئی کہتا ہے شواہد لے آئیں پھر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے الیکشن میں وہی کیا جو وہ نہ کرنے کا کہتے تھے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے، سابق آمر مشرف پہلے نوازشریف اور بے نظیر کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک کہتا تھا پھر مشرف نے ہی دبئی میں بی بی سے این آر او کیا