گنڈا پور اور عمر ایوب بے بس تھے، قیادت عمران خان کی اہلیہ کر رہی تھی، قیادت ڈی چوک کے اقدامات سے مایوس

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو حسن ابدال جانے اور ڈی چوک کی طرف مارچ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا گیا لیکن جب وہ حسن ابدال پہنچے تو مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھ چکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں رہے، محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور اور عمرایوب سے بھی بات کی لیکن وہ بھی بے بس نظر آئے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ احتجاجی مارچ پر بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول تھا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کے پشاور سے مارچ میں شریک ہونے کے حق میں نہیں تھے۔باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ ڈی چوک جانے کے معاملے پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بحث بھی ہوئی

Leave a Reply