اسلام آباد احتجاج: علی امین گنڈا پور نے مقدمات کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات میں ریلیف کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ریاست کوبذریعہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادفریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ڈی چوک احتجاج پر 26 نومبرکو درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی جائیں یا ایف آئی آرپرکارروائی روکی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کےلیے آئینی حق استعمال کیا تو پولیس نےدہشتگردی کامقدمہ درج کرلیا، حتمی ریلیف کےطورپرتھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالی جائیں۔ 
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد علی امین اور بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت پر مقدمات درج کیے گئے

Leave a Reply